Old News Augustus 2012

Old News July 2012

کرکٹ کونسل کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق بنگلہ دیش میں سات افراد براہِ راست میچ فکسنگ میں ملوث ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ان افراد میں کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں تاہم خیال کیا جا رہا ہے ان میں بنگلہ دیش کے سابق کپتان محمد اشرفل ملوث ہو سکتے ہیں۔

  • تفتیش کے نتائج آئی سی سی کی بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں پیش کیے گئے
  • خیال رہے کہ بنگلہ دیش کے سابق کپتان محمد اشرفل نے اپنے ملک کی جانب سے سترہ سال کی عمر میں ٹیسٹ سنچری بنائی تھی۔

وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے والے بنگلہ دیش کے کم عمر ترین کھلاڑی تھے۔

محمد اشرفل کو جون میں میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اشرفل نے کہا تھا کہ وہ اپنی غلطیوں پر شرمندہ ہیں اور معافی کے طلبگار ہیں۔

انھوں نے کہا تھا کہ وہ آئی سی سی کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور انھوں نے سب کچھ سچ سچ بتا دیا ہے۔

محمد اشرفل سنہ 2007 سے 2009 تک قومی ٹیم کے کپتان رہے۔

انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل میں فکسنگ کے الزامات کے بعد بنگلہ دیشی پریمیئر لیگ بھی فکسنگ کے الزامات کی زد میں ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اور سکیورٹی یونٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ بنگلہ دیش کے پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کی نگرانی کرے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ رواں برس فروری اور مارچ میں منعقد ہوئی تھی۔

اس سے پہلے بھارت میں پولیس نے انڈین پریمیئر لیگ کے دوران سپاٹ فکسنگ کے الزام میں راجستھان رائلز کے تین کھلاڑیوں اور گیارہ سٹہ بازوں کو گرفتار کیا تھا۔

گرفتار ہونے والے کھلاڑیوں میں بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر سری سانت کے علاوہ انکت چوہان اور اجیت چنڈیلیا شامل تھے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان تینوں کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا۔

دہلی پولیس کے کمشنر نیرج کمار نے کہا تھا آئی پی ایل 6 کے تین میچوں میں سپاٹ فکسنگ ہوئی ہے جس میں راجستھان رائلز کے کھلاڑی ملوث

 

Send us your feedback regarding above article on feedback@jeetpakistan

   Send us your writings  on  info@jeetpakistan.com

 

         

Home Page  Jeet Pakistan          Our Team        English Home Page        Important Links 

Copy Right www.jeetpakistan.com 2010......2012      Contact  Us       info@jeetpakistan.com